18 September 2018 - 13:28
News ID: 437171
فونت
روس سرکاری ایٹمی کمپنی 'روساٹم' نے بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے دوسرے اور تیسرے یونٹس کو تعمیر کرنے کے لئے تکنیکی اقدامات شروع کیے ہیں.
جوہری پاور پلانٹ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ‌کے مطابق روس سرکاری ایٹمی کمپنی 'روساٹم' نے بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے دوسرے اور تیسرے یونٹس کو تعمیر کرنے کے لئے تکنیکی اقدامات شروع کیے ہیں.

یہ بات روساٹم کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل 'الیکسی لخاچوف' نے منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہی

انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے دوسرے اور تیسرے یونٹس کو تعمیر کرنے کے لئے تکنیکی اقدامات شروع کیے ہیں۔

انہوں نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جنرل اسمبلی میں کہا کہ ایران میں بوشہرجوہری پاور پلانٹ کی تعمیر پر تکنیکی اقدامات شروع ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روسی ایٹمی کمپنی، جس نے بوشہر کا ایک ہزار میگاواٹ کا پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ کو چار سال پہلے مکمل کیا تھا اس ایٹمی پاور پلانٹ کے دوسرے اور تیسرے یونٹس کو تعمیر کرنے کے لئے ایران کے جوہری توانائی تنظیم کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کیا۔

واضح رہے کہ 'ایٹم سٹر ایکسپورٹ کمپنی' روساٹم کے ایک ذیلی کمپنی ہے جو بوشہر پاور پلانٹ کی تعمیر کا اصلی ٹھیکیدار ہے۔

بوشہر پاور پلانٹ کے دوسرے اور تیسرے یونٹس کا تکنیکی ڈیزائن روسی انسٹی ٹیوٹ "اویرون انسٹی ٹیوٹ آف سٹیریوٹائپز" کے ذریعہ قائم ہوا ہے۔ 

اعلان شدہ منصوبہ کے مطابق، بوشہر پاورپلانٹ کے دوسرے یونٹ 2024 تک مکمل ہوجائے گا۔ اور 2026 تک، تیسرا پاور پلانٹ، توانائی ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں داخل ہوجائے گا، جو توانائی کی مجموعی پیداوارکو 1000 میگاواٹ بجلی کی پہلی پیداوار سے 3،100 میگاواٹ تک اضافہ کرے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬