22 September 2018 - 18:29
News ID: 437203
فونت
پاکستان کی خیبر پختونخواہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر نے ایرانی سرمایہ کاروں کو ملک کے شمال مغربی صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
مشتاق غنی و باقر بیگی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی خیبر پختونخواہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر نے ایرانی سرمایہ کاروں کو ملک کے شمال مغربی صوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

یہ بات مشتاق غنی نے ہفتہ کے روز پشاور میں تعینات ایران کے کونسل جنرل 'باقر بیگی' سے اسپیکر چیمبر میں ایک ملاقات کے دوران کہی.

مشتاق غنی نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں اسلامی برادر ممالک ہیں جو مذہبی ثقافتی رشتوں میں جُڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہےاور پاکستانی عوام ایرانی قوم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مشتاق غنی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی پہ قابو پا لیا گیا ہے لہذا پاکستان میں ایران سمیت بیرونی ممالک کےسرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ نے کاروباری سرگرمیوں کےلیٔے دوستانہ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کا عزم کیا ہے لہذا ایرانی سرمایہ کاروں کو ان موقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔

اسپیکر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان کاروباری وفود کے تبادلے کو بھی فروغ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران خیبر پختون خواہ کے توانائی اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔

ایرانی قونصل جنرل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور تجارتی تعلقات کوبہت اہمیت دیتا ہے اور اس حوالے سے ہر تعاون کرنے کو تیار ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬