رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کبھی بھی ایران کی پالیسی نہیں ہے۔
یہ بات "بہرام قاسمی" نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرلی اسمبلی میں بحرین اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے ایران مخالف بے بنیاد دعووں پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور دوسرے ممالک کے اندرونی مسائل میں عدم مداخلت اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی ہے۔
قاسمی نے کہا کہ بحرین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی جانب سے ناجائز صہیونی ریاست کی ایران مخالف پالیسیوں کی حمایت اور اظہار یکجہتی علاقے کے مسلم ممالک کے درمیان باہمی بھروسہ کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔
انہوں نے اماراتی اور بحرینی حکام کو تجویز کیا کہ علاقے اور دنیا کے اسلامی ممالک کے خلاف پالیسیوں کی اندھا دھند حمایت کو چھوڑ کرکے اسلامی جمہوریہ ایران پر بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے علاقے میں امن اور سلامتی کی فراہمی اور تنازعات کو کم کرنے کے لئے ایران کی تخلیقات پر سوچ کریں۔/۹۸۸/ن۹۴۰/