ایران کے حساس اداروں نے ملک کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں کئے جانے والے آپریشنز کے دوران علیحدگی پسند دہشتگرد گروپ کو ہلاک کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے حساس اداروں نے ملک کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں کئے جانے والے آپریشنز کے دوران علیحدگی پسند دہشتگرد گروپ کو ہلاک کیا ہے۔
ایرانی وزرات انٹیلی جنس کے مطابق، ملک کے مغربی سرحدی علاقے میں حساس اداروں کی جانب سے آپریشنز کئے گئے جس کے نتیجے میں دو دہشتگردوں کو ہلاک ہوگیا۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے دہشتگردوں کے ٹھیکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بم، جنگی سامان اور دستاویزات برآمد کئے گئے۔
برآمد ہونے والی دستاویزات کے مطابق، رجعت پسند عرب ممالک اس دہشتگرد گروپ کی حمایت کر رہے ہیں جس کا مقصد ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں دہشتگردی کاروائیاں کرنا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے