‫‫کیٹیگری‬ :
25 October 2018 - 14:43
News ID: 437501
فونت
سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کیمطابق پاکستانی سفیر ساجد بلال نے کہا ہے کہ سفارتخانے کیجانب سے قائم کیا جانیوالا یہ ڈیسک ۱۰ روز تک زائرین امام حسین علیہ السلام کے مسائل کے حل کیلئے خدمات فراہم کریگا۔
زائرین پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکومت پاکستان کی جانب سے پہلی بار زائرین امام حسین علیہ السلام کے لئے کربلا معلیٰ میں خصوصی ڈسک قائم کر دیا گیا ہے، یہ خصوصی ڈسک دس روز تک زائرین کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے گا، عراق میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال زائرین کے تمام امور کی خود نگرانی کریں گے۔

سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے مطابق پاکستانی سفیر ساجد بلال نے کہا ہے کہ سفارتخانے کی جانب سے قائم کیا جانے والا یہ ڈیسک 10 روز تک زائرین امام حسین علیہ السلام کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت خدمات فراہم کریگا۔

یاد رہے کہ زائرین کے ویزہ مسائل پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خصوصی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے دفتر خارجہ میں عراقی سفیر سے خصوصی ملاقات کی تھی اور انہیں وزیرے کے اجراء کے عمل کو آسان بنانے کا کہا تھا۔

معلومات کے مطابق اب تک عراق ایمبیسی نے 80 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ویزے جاری کر دیئے ہیں۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور وزیر مملکت برائے اورسیز پاکستانی ذوالفقار بخاری کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، جہاں سے وو پاک ایران بارڈر تفتان جائیں گے، جہاں وہ حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے جانیوالے پاکستانیوں سے ملیں گے اور انکی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے اور مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬