06 November 2018 - 15:41
News ID: 437583
فونت
ایرانی فضائیہ کی ولایت نامی مشترکہ مشقوں کے دوسرے روز شلمچہ میزائلوں اور طبس میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔
شلمچہ میزائل

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فضائیہ کی ولایت نامی مشترکہ مشقوں کے دوسرے دن زمین سے فضا میں مار کرنے والے شلمچہ نامی جدید میزائل  فائر کئے گئے جو فضا میں جا کر اپنے نشانے پر لگے اور انہیں تباہ کیا۔

دریں اثنا درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے طبس میزائلی سسٹم کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا۔ یہ میزائل سسٹم سپاہ پاسداران کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔

ولایت فضائی مشقوں کے ترجمان سید محمود موسوی نے شلمچہ میزائل اور طبس میزائل سسٹم کے تجربات کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے ان میزائلوں اور میزائل سسٹم کی تیاری سے یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ ہمیں جدید ترین دفاعی ساز و سامان تیار کرنے میں کسی بھی طرح کی مشکل کا سامنا نہیں ہے اور اپنی سبھی دفاعی ضروریات کو اپنی داخلی توانائیوں پر بھروسہ کر کے پورا کر سکتے ہیں۔

ولایت نامی فضائی مشقیں پیر سے ایران کے وسطی، شمالی اور مغربی علاقوں میں شروع ہوئی ہیں۔ یہ مشقیں خاتم الانبیاء ایئر ڈیفینس ہیڈکوارٹر کی نگرانی میں ہورہی ہیں جن میں سپاہ اور فوج کی فضائیہ اور اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ شامل ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬