08 November 2018 - 20:19
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 437606
فونت
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر:
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات علاقائی استحکام اور امن و سلامتی کے لئے ناگزیر ہیں۔
اسد قیصر و مہدی ہنردوست

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات علاقائی استحکام اور امن و سلامتی کے لئے ناگزیر ہیں۔

'اسد قیصر' نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر 'مہدی ہنردوست' کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

پاکستانی اسپیکر نے کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور موجودہ حکومت دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم بنانے کی خواہشمند ہے۔

انہوں نے باہمی مفاد کے لئے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کو امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کو اپنا شراکت دار تصور کرتا ہے۔

مہدی ہنردوست نے مزید کہا کہ ایران کی قیادت اور حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات مستحکم بنانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

انہوں نے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ایرانی سفیر نے اس ملاقات میں پاکستانی اسپیکر کو سات سے آٹھ دسمبر تک ایرانی دارالحکومت تہران میں دوسری اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کی بھی دعوت دی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬