11 November 2018 - 14:41
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 437631
فونت
محمد جواد ظریف :
ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی پیشرفت جاری رکھے گا۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے اپنے توہین آمیز بیان میں کہا کہ اگر ایران اپنے عوام کو اقتصادی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتا ہے تو اسے امریکہ کی بات مان لینی چاہئیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ ایران پر اپنے اس قسم کے نظریات اور تخیلات مسلط کرنا چاہتے ہیں جو غیر انسانی جرائم میں شمار ہوتے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ اپنے ماضی کے حکام کی طرح اس بات کو سمجھ لیں گے کہ ایران نہ فقط باقی و ساری رہے گا بلکہ اپنی حاکمیت کے دائرے میں ترقی و پیشرفت کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 8 مئی 2018 کو جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کارنے کا اعلان کیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬