‫‫کیٹیگری‬ :
12 November 2018 - 14:35
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 437639
فونت
مشہد مقدس میں ۴ ربیع الاول کو حرم رضوی ميں اردو بولنے والے ہندوستانی اور پاکستانی عزاداروں کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا، جس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ میں عرض ادب اور تعزیت پیش کی جائے گی۔
حرم امام رضا علیہ السلام

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس میں 4 ربیع الاول کو حرم رضوی ميں اردو بولنے والے ہندوستانی اور پاکستانی عزاداروں کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوگا، جس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ میں عرض ادب اور تعزیت پیش کی جائےگی۔

حرم مطہر میں حضرت امام خمینی (رہ) رواق میں یہ تقریب منعقد ہوگی جس میں شادمان رضا نوحہ پیش کریں گے ۔ یہ عظیم اجتماع 2 بجے بعد از ظہر شروع ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے زائرین کربلائے معلی سے واپسی کے بعد مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ میں عرض ادب اور تعزیت کے لئے پہنچے ہیں جہاں وہ عزاداری اور نوحہ خوانی کریں گے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬