13 November 2018 - 14:56
News ID: 437647
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خانرجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر ۲۲۳۱ کی خلاف ورزی ہے۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خانرجہ محمد جواد ظریف نے ایک پیغام میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں نہ فقط اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کی خلاف ورزی ہے بلکہ عوام کو بھوک و افلاس میں مبتلا کرنا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

ایران کے وزیر خانرجہ کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت نے حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی جانب سے پابندیوں سے اشیائے ضرورت کو نکالے جانے کے دعوے کو مسترد کیا  جبکہ مغربی ذرائع ابلاغ اور موجود دستاویزات سے بخوبی واضح ہوتا ہے کہ کون جھوٹ بول رہا ہے۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ایران کے وزیر خارجہ اور خبری چینل نیوز ویک نے بی بی سی کے ساتھ ان کے انٹرویو کو تحریف کیا ہے۔ البتہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے ٹویٹ کے فورا بعد ان کا جواب دیتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کی وب سائٹ پر نشر ہونے والے پمپیو کے بیان کو اپنے ٹویٹ میں شیئر کیا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے حال ہی میں بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ایران مخالف توہین آمیز بیانات میں کہا تھا کہ ایران اگر چاہتا ہے کہ اس کے عوام کو کھانے کو کچھ مل سکے تو اسے امریکہ کی باتوں کو ماننا پڑے گا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬