15 November 2018 - 19:18
News ID: 437658
فونت
جنرل محمد جعفری :
ایران کی پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے کمانڈر نے کہا : امریکہ ایک ایسی شیطانی قوت ہے جس کی تشکیل سرمایہ دارانہ نظام، نسل پرستی اور سامراجیت کی بنیاد پر پائی ہے ۔
جنرل محمد جعفری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے کمانڈر میجیر جنرل محمد جعفری  نے ایرانی شہر قزوین میں قومی شہدا کانفریس کے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عالمی سطح پر امریکی اقتدار اور ساکھ تنزلی کا شکار ہے اور بہت جلد اس شیطانی طاقت کے خاتمے کا دن آئے گا ۔

جنرل جعفری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد ایران کی طاقت میں آئے روز اضافہ ہوا ہے جبکہ امریکی طاقت آج چار دہائی کے مقابلے میں زیادہ کمزور ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا : امریکی حکمران چار دہائی پہلے بھی ایران کے خلاف کچھ کرنے کی ہمیت نہیں کی اور آج تو دور کی بات ہے جہاں امریکہ دنیا میں زوال کا شکار ہے ۔

انقلاب فورس کے کمانڈر نے بیان کیا : ایران کی اسلامی انقلاب کی ۴۰ سالہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ امریکہ ہمیشہ ایران کے سامنے پے در پے شکست کھا چکا ہے۔ امریکہ نے ایران کے خلاف بیرونی جنگ مسلط کی، پابندیاں لگائیں، ۲۰۰۹میں ایران میں فسادات کروائے، صہیونیوں کی سازشوں میں معاونت کی اور آخر میں شام و عراق پر یلغار کی ۔

انہوں نے کہا : آج مغربی ماہرین اور خود امریکی تجزیہ کاروں نے اس بات کا اعتراف کر بیٹھے ہیں کہ ایران کے سامنے امریکہ کو مکمل شکست ہوئی ہے برائے مثال عراق کے حالیہ انتخابات میں مغربی ماہرین نے اس طرح تشبیہ دی ہے کہ امیکیوں نے تین صفر سے ایران سے شکست کھائی ۔

ایرانی کمانڈر نے کہا : امریکہ ایک ایسی شیطانی قوت ہے جس کی تشکیل سرمایہ دارانہ نظام، نسل پرستی اور سامراجیت کی بنیاد پر پائی ہے لہذا جب تک امریکیوں میں یہ خصوصیات موجود ہوں ہماری ان کے ساتھ دشمنی چلتی رہے گی ۔

جنرل محمد جعفری نے بیان کیا : گزشتہ ماہ پاک ایران سرحدی علاقے میرجاوہ میں دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ۱۲ ایرانی بارڈر گارڈز میں سے ۵ محافظوں کو رہا کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے اغوا اہلکار کے مطالبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : اغوا کار عناصر ایرانی اہلکاروں کے بدلے میں ایران میں قید اپنے سیاسی مجرم ساتھیوں کی رہائی چاہتے ہیں جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران سے مطالبے کو تسلیم نہیں کرے گا ۔

انقلاب فورس کے کمانڈر نے کہا : تمام مغوی اہلکاروں کی رہائی کے لئے وقت درکار ہے مگر پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے ۔

جنرل محمد جعفری نے فلسطینوں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا : ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما ڈاکٹر اسما‏عیل ہنیہ کی رہائشگاہ کے سامنے جمع ہو کر حالیہ جنگ میں کامیابی اور اسرائیلی وزیر جنگ کے استعفی پر خوشی کا اظہار کیا ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز فلسطینی مزاحمتی تحریک نے اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں صیہونی علاقوں پر ۴۰۰ میزائل داغے جس کے بعد اسرائیل میں خطرے کی گھنٹی بج گئے اور صیہونی خوف و وحشت میں مبتلا ہو گئے۔ حملوں میں اب تک دسیوں صیہونی ہلاک اور ۵۰ زخمی ہوئے۔ فلسطین کی اسلامی مقاومت نے میزائلی حملے، گزشتہ ۴۸ گھنٹوں کے دوراہن غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے جواب میں کئے۔/۹۸۹/ف۹۷۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬