رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں حجت الاسلام شیخ معتوق کے خلاف، کویت عدالت کے ظالمانہ فیصلہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔
اس بیانیہ کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :
بسم الله الرحمن الرحیم
کویت کے جلیل القدر عالم دین حضرت حجت الاسلام والمسلمین آقای حاج شیخ حسین معتوق «دامت تاییداته» اور ان کے ساتھی کے خلاف کویت عدالت کی جانب سے بغیر سند و دلیل کے سنائی جانے والی دس سال کی سزا (پانج سال جیل اور پانچ سال تحت نظر رکھا جانا) کو سن کر بہت افسوس ہوا نیز دیگر بارہ شیعہ شھریوں کو بھی جیل کی سزا سن کر نہایت دکھ ہوا ۔
ان حالات میں کہ حجت الاسلام والمسلمین آقای حاج شیخ حسین معتوق «دامت تاییداته» قومی اسلامی اتحاد و یکجتہی کے جنرل سکریٹری ، مجمع جهانی اهل البیت (علیهم السلام) کے رکن اور کویت میں مراجع معظم تقلید کے نمائندہ ہیں نیز حوزہ علمیہ کے بزرگ اساتذہ میں شمار کئے جاتے ہیں ، آپ نے ہمیشہ ملک میں اتحاد و سلامتی کی کوشش کی ہے ، آپ نے شدت پسند گروہوں کے برخلاف کویت کے شیعوں کو اپنے اثرات کے ذریعہ صلح و مسالمت کی دعوت دی ہے ۔
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس فیصلہ کو سیاسی ، ظالمانہ اور امریکی و صھیونی و فتنہ پرور لابی کے اثر کا نتیجہ جانتی ہے اور کویت کے ذمہ داروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملت اسلامیہ سے دوستانہ تعلقات کے قیام کے ساتھ ساتھ خود کویت میں امنیت کی برقرار کرنے کی کوشش کرے ، حوزہ علمیہ قم کی تشویش کو دور کرتے ہوئے اس ظالمانہ فیصلہ کو جو ایک طرح کویت کے شیعوں کی ناشکری کی نشانی ہے باطل کرے ۔
والسلام علیکم و رحمه الله و برکاته
محمد یزدی
صدر سپریم کونسل آف مدرسین حوزہ علمیہ قم ایران
/۹۸۸/ ن ۹۷۵