‫‫کیٹیگری‬ :
30 December 2018 - 22:22
News ID: 439013
فونت
جنرل حسین سلامی :
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا : ایران نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عالمی سامراجی طاقتوں کو شکست دینے کی توانائی رکھتا ہے۔
جنرل حسین سلامی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے 9 دی کی مناسبت سے یوم بصیرت کی عظیم الشان عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی نے امریکہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور ایران سے شاہی نظام کے خاتمے نے سامراجی نظام کی چولیں ہلا کر رکھ دیں۔

 انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسلامی انقلاب کی کامیابی امریکہ کی پہلی واضح شکست تھی جو ایرانی عوام کے نام ثبت ہے اور اس کے جھٹکے آج  بھی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو محسوس ہو رہے ہیں۔

جنرل حسین سلامی نے تہران میں امریکی سفارت خانے میں جاسوسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : تہران میں امریکی سفارت خانے کی آڑ میں قائم جاسوسی کے اڈے پر انقلابی طلبہ کے قبضے نے ایران میں امریکہ کی بالادستی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی تھی۔

انہوں نے بیان کیا : ایران کے عوام نے تیس دسمبر دو ہزار نو  کو ملکی تاریخ میں ایک اور کارنامہ رقم کیا جو اس قوم کی تاریخ میں اہم سنہرے باب کے طور پر ثبت ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے وضاحت کی : ایران میں ۹ سال قبل رونما ہونے والے فتنہ کی وجہ سے ملک کو اقتصادی لحاظ سے بہت بڑا نقصان پہنچا ہے اور اس فتنہ کے رہنماؤں کی پیشانی پر مہر خیانت ثبت ہوچکی ہے۔

جنرل حسین سلامی نے کہا : گذشتہ ۴۰ برسوں میں ایرانی عوام متعدد بار اللہ تعالی کی حمایت اور نصرت کو اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرچکی ہے۔

انہوں نے ایران کے خلاف امریکا کی ناکام سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ایرانی قوم نے ایام اللہ میں امریکہ کو شکست دی اور اس کی تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا : اسی طرح ایرانی قوم نے ۱۱ فروری کو شاہ کی حکومت کا خاتمہ کر کے امریکہ کو شکست سے دوچار کیا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اللہ تعالی نے ایرانی قوم کی مدد کرتے ہوئے صحرائے طبس میں امریکی جہازوں کو تباہ کر دیا اور ایرانی قوم کو فتح سے ہمکنار کیا ،

جنرل حسین سلامی نے بیان کیا : اسی طرح اللہ کی مدد سے  ایرانی عوام نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں بھی امریکہ کو شکست سے دوچار کردیا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ایرانی قوم نے خداوند کریم کے الطاف سے ۳۰ دسمبر کو ہونے والا امریکہ کے خطرناک فتنہ کو بھی ناکام بنا دیا اور اس فتنہ میں ملوث افراد کی خیانت کو بھی ایرانی عوام نے برملا کردیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے تاکید کرتے ہوئے کہا : آج امریکہ کو ایران کے مد مقابل ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے ۔

انہوں نے امریکا کا مشترکہ ایٹمی معاہدے سے غیر قانونی خروج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر عالمی سطح پر تنہا ہوگیا ہے ، یورپ بھی امریکا کے اس اقدام کے خلاف ہے اب امریکا عالمی پیمانہ پر تنہا ہو گیا ہے ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے خطے میں امریکا کی غلط پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ نے شام اور عراق میں اربوں ڈآلر خرچ کئے لیکن اسے کا کوئی نتیجہ نہیں ملا اور آج امریکہ شام سے خارج ہونے پر مجبور ہوگیا ہے۔

جنرل حسین سلامی نے کہا : ہمارے دشمن آج مایوس ہوگئے ہیں البتہ انقلاب اسلامی کے خلاف ان کی  ریشہ دوانیوں اور گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے البتہ ہم دشمن کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے اس بیان کے ساتھ کہ مذاکرہ دشمن کی سیاست ہے کہا : مذکرہ ملک کے اتحاد کو نابود کرتا ہے اور مقاومت دشمن کو شکست دینے کا تنہا راستہ ہے ۔ ایرانی قوم کبھی بھی عدم مساوات کا حصہ نہیں بنے گا اور ایران اپنی صلاحیت پر پابندی کی کمر توڑ دیگا ۔/۹۸۹/ف۹۷۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬