31 December 2018 - 12:36
News ID: 439014
فونت
امریکہ اور روس ایک بار پھر مد مقابل آگئے ہیں۔
سرگئی لاوروف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہاہے کہ امریکہ اگر یورپ میں انٹرمیڈیئٹ رینج نیوکلیئرفورسز ٹریٹی (آئی این ایف ٹریٹی )کے ذریعہ ممنوع قراردیے گئے میزائل کو تعینات کرے گا تو روس جوابی کارروائی کرے گا۔

روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ یورپی ممالک اپنے مفادات کے برخلاف امریکہ کی پالیسی پرعمل کررہے ہیں ۔اس کے لیے انھوں نے آئی این ایف معاہدے کو بچانے کے لیے روسی تجویزکے خلاف ووٹ دیا۔

لاوروف نے کہا کہ یورپی یونین کے ممالک امریکہ کے معاہدے سے یکطرفہ طورپر الگ ہونے پر تشویش ظاہر کررہے تھے لیکن ان ملکوں نے روس کی تجویز کے خلاف ووٹ دیے ۔

واضح رہے کہ 21 دسمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کی آئی این ایف معاہدے کو بچانے کی حمایت کرنے والی قرارداد کومسترد کردیا گیا تھا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬