شمالی کیلفورنیا کے اسلامی مرکز میں مشترکہ قرآن سیکھنے کی کلاس شروع کی گیی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہر مہینے کے تیسرے ہفتے کو شمالی کیلفورنیا کے اسلامی مرکز میں تعلیم قرآن کی کلاس منعقد کی گیی ہے جسمیں سید وہاب معصومی قرآن سکھا رہے ہیں۔
ورکشاپ کی صورت میں منعقد ہونے والی کلاسوں میں اجتماعی صورت میں خواہشمند افراد حاضر ہوں گے اور سوال و جواب کے ساتھ تدریس قرآن کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پہلی کلاس پانچ ستمبر سے شروع ہوچکی تھی اور اسلامی مرکز کے مطابق ہر دوہفتے میں ایک بار کلاس منعقد کی جارہی ہے۔
اسلامی مرکز کیلفورنیا کے مطابق استاد سیدوهاب معصومی معروف ایرانی عالم دین آیتالله سیدمحمدتقی معصومی اشکوری کے چشم و چراغ ہیں۔
سیدوهاب معصومی اس سے پہلے اوہایو میں مقیم تھے تاہم اب وہ کیلفورنیا منتقل ہوچکے ہیں اور درس و تدریس کے لیے وہ خصوصی طور پر ٹایم نکال رہے ہیں۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے