‫‫کیٹیگری‬ :
31 December 2018 - 12:55
News ID: 439018
فونت
ہندوستان کے ایوان بالاراجیہ سبھا میں آج پیر کے روز طلاق ثلاثہ سے متعلق بل پیش ہوگا۔
طلاق ثلاثہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی حکمراں جماعت بی جے پی نے اس کو لے کر اپنے ممبران پارلیمنٹ کوراجیہ سبھا میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔ راجیہ سبھا میں اس بل کو پاس کرانا مودی حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہوگا، کیونکہ یہاں حکومت کے پاس اکثریت نہیں ہے۔

کانگریس پارٹی اس بل کی مخالفت کررہی ہے۔ اور کانگریس کی جانب سے وہپ جاری کیا گیا ہے۔ کانگریس کےجنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ ان کی پارٹی طلاق ثلاثہ بل کواس کےموجودہ فارمیٹ میں راجیہ سبھا میں منظورنہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں جب یہ بل پیش کیا گیا تھا، تب 10 اپوزیشن جماعتیں اس کے خلاف کھل کرسامنے آئی تھیں۔

تین طلاق پرپابندی لگانے کے مقصد سے تین طلاق بل (2018) جمعرات کو لوک سبھا میں منظورہوا تھا اس بل پر ایوان میں طویل بحث ہوئی۔ بل میں ضروری ترامیم کو لے کر کانگریس اے آئی اے ڈی ایم کے سمیت کئی جماعتوں نے ایوان سے واک آوٹ کیا جبکہ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ اوردیگرمسلم تنظیموں نے اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی میں مداخلت قراردیا ہے۔

مسلم تنظیموں کے رہنماوں اورمسلم سیاسی لیڈروں نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ طلاق ثلاثہ پرحکومت کے ذریعہ لائے گئے بل کو ہرگزقبول نہیں کریں گے۔ اس معاملے میں قرآن کا قانون ہی ہمیں قابل قبول ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس سیشن بھی پانچ جنوری کو ختم ہورہا ہے۔ ایسے میں حکومت کے سامنے یہ بڑا چیلنج ہوگا کہ راجیہ سبھا سے اس بل کومنظورکرایا جائے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬