‫‫کیٹیگری‬ :
31 December 2018 - 13:18
News ID: 439020
فونت
حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ رابطہ عامہ کے شعبہ خواتین کے تعاون سے «بهار شهادت» داستان نویسی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔
بهار شهادت کربلا داستان نویسی مقابلہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ رابطہ عامہ کے مطابق داستان نویسی کا مقابلہ «تیسرے وصی اور خواتین کی نصرت»کے عنوان سے کربلا میں منعقد کیا جارہا ہے۔

داستان نویسی کا مقابلہ خواتین کے لیے محدود ہے اور اسکا مقصد  امام حسین(ع) کی نصرت میں خواتین کے کردار کا اجاگر کرنا ہےفیسٹیول کے شعبہ خواتین کی جانب سے دعوت دی گیی ہے کہ اہل قلم خواتین درج ذیل شرایط کے ساتھ ان عنوانات پر داستان لکھ کر بھیج سکتی ہیں۔

۱-ایک داستان بیان کرنے کے لیے ایک خاتون کا ہونا ضروری ہے۔

۲-داستان کو واضح اور سلیس عربی میں لکھ کر ارسال کریں۔

۳-داستان ٹایپ شدہ ہو اور اس سے پہلے کسی اور جگہ شایع شدہ نہ ہو۔

۴- داستان کو word پر ٹایپ اور  article1440@gmail.com پر ارسال کرنا ہوگا ، سات سو کلمات سے کم نہ ہو جبکہ مکمل نام، ایڈریس اور ٹیلفون نمبر ضرور لکھیں۔

۵- ایک سے زاید داستان ارسال کرسکتے ہیں۔

داستان بھیجنے کی آخری تاریخ پچیس فروری مقرر کی گیی ہے۔

انعامات کی تفصیل :

۱-پہلی پوزیشن: ۶۰۰ هزار دینار

۲- دوم: ۵۰۰ هزار دینار

۳- سوم: ۴۰۰ هزار دینار

نقد انعامات کے علاوہ شاندار تحایف دیے جاییں گے جبکہ  ۰۰۹۶۴۷۸۲۲۶۳۲۵۲۷ پر مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بھار شہادت فیسٹیول شعبان کے مہینے میں «امام حسین(ع) چراغ امت‌ اور اقدار کے مصلح» کے عنوان سے آستانہ عباسی اور آستانہ حسینی کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔/ ۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬