22 December 2018 - 23:55
News ID: 439432
فونت
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم:
حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے علاقے میں امریکی پالیسیوں کی ناکامی اور اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے میں اس کی ناتوانی کو شام سے امریکی فوج کے انخلا کی وجہ قرار دیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین شیخ نعیم قاسم نے جمعرات کو جنوبی بیروت میں شہید سمیرالقنطار کی تیسری برسی کے پروگرام سے خطاب میں شام سے امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کی طرف اشارہ کیا اور یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکہ کا یہ اعلان مضحکہ خیز ہے اس لئے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ہی داعش گروہ کی تشکیل کے ذمہ دار ہیں اور اس گروہ کی وہ ہر طرح کی مدد و حمایت بھی کرتے رہے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے تاکید کے ساتھ کہا کہ شامی فوج، عراق کی عوامی رضاکار فورس، عراقی عوام، حزب اللہ لبنان اور اسلامی جمہوریہ ایران نیز استقامت و مزاحمت کے محور نے عراق، شام اور علاقے پر داعش دہشت گردوں کی حکمرانی کا خاتمہ کردیا۔

انھوں نے اسرائیل کے مقابلے میں استقامت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سازباز کے عمل سے مسئلہ فلسطین ہرگز حل نہیں ہوسکتا اس لئے کہ سینچری ڈیل کے تحت بیت المقدس کو اسرائیل کے سپرد کئے جانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جبکہ فلسطینیوں کی وطن واپسی کے حق کو بھی نظرانداز کیا گیا ہے اور فلسطین کے نام پر کچھ چھوڑا نہیں گیا ہے۔  /۹۸۸/ ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬