رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پڑوسیوں کیساتھ ایران کی اسٹریٹجک پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خطے میں اپنی مسلسل شکستوں سے سبق لے۔
بہرام قاسمی نے متحدہ عرب امارات کے دورے پر امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ ایران مخالف اور جنگ طلبانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو گزشتہ دہائیوں میں اپنے مسلسل شکستوں سے سبق لینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ جاں لے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے سامنے امریکی دھمکیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
قاسمی نے کہا کہ امریکی حکام سوچتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف اقدامات کے ساتھ خطے میں اپنے ناجائز اور غیر قانونی اہداف، جو خطے میں بدامنی اور کشیدگیوں کے پھیلاؤ کے سوا اور کچھ نہیں، کو حاصل کر سکتے جبکہ یہ بالکل غلط اور فضول سوچ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران پڑوسیوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی اور دوستانہ تعلقات بڑھانے کا خواہشمند ہے اور اس پالیسی کو جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ مہینے میں پولینڈ میں ایران مخالف اجلاس کے انعقاد سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ خطی ممالک کے حوالے سے امریکہ کا روش خیر خواہانہ نہیں ہے اسی لیے ہم ہرگز امریکہ کو خطے میں اپنے اہداف کا پیچھا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/