‫‫کیٹیگری‬ :
26 January 2019 - 12:46
News ID: 439612
فونت
آیت اللہ کاظم صدیقی :
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا : دشمن پوری قوت کے ساتھ حملہ آور ہے، حکام سوشل میڈیا کے ذریعے کئے جانے والے حملوں کا پوری ہوشیاری کے ساتھ مقابلہ کریں ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں ملکی توانائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکام کو چاہئے کہ وہ صحیح اور دقیق منصوبہ بندی کے ذریعے معاشی مسائل کو حل کریں-

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ دشمن نے آج سائبر اسپیس اور سوشل میڈیا کے ذریعے عقائد کو خراب کرنے اور مذہبی اعتقادات کو نشانہ بنانے کے لئے ہمہ جانبہ جنگ چھیڑ رکھی ہے- اس لئے عوام اور حکام دونوں کو پوری ہوشیاری کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنا ہوگا-

تہران کے خطیب جمعہ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسیویں سالگرہ کی آمد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ اور شہدا کے مشن سے وفاداری کے اظہار اور رہبر انقلاب اسلامی سے تجدید عہد کے لئے گیارہ فروری کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کے دن نکالی جانے والی ریلیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کریں-

تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے ایرانی عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا اور ایف اے ٹی ایف بھی مزید پابندیوں کا باعث بن جائےگا۔

تہران کے خطیب جمعہ نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی معاہدے اور اس سے امریکہ کے خارج ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے ایرانی عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا اور ایف اے ٹی ایف بھی مزید پابندیوں کا باعث بن جائےگا۔

خطیب جمعہ نے جنگ بدر کو حق و باطل کی لڑائی میں اہم اور تاریخی نقطہ قراردیا اور ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے بہترین امتحان دیا ہے اللہ تعالی نے تاریخ میں اپنے وعدے پورے کئے ہیں اور حق کے محاذ کی غیب سے مدد کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی طاقت میں روبروز اضافہ ہورہا ہے اور ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی بدولت سربلندی کے ساتھ اپنے اہداف کی سمت گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم اقتصادی جنگ میں بھی امریکہ کو شکست سے دوچارکردےگی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬