رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، علمائے استقامت یونین لبنان کے سربراہ شیخ ماهر حمود نے اپنے بیان میں ونزوئلا میں بغاوت کے لئے امریکی کوشش کی جانب اشارہ کیا اور کہا: تمام وہ لوگ جو امریکا سے اتحاد میں اپنے فوائد دیکھتے ہیں، ان سے میں یہ کہتا ہوں کہ وائٹ ہاوس کے حکمراںوں کی نگاہ میں اپنے اتحادیوں کے مفافع کی کوئی حیثیت نہیں ہے ان کی نگاہ میں فقط و فقط اپنے ملک کا فائدہ اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا: کچھ لوگ یہ سوچتے ہیں کہ امریکا اپنی دولت اور طاقت کے ذریعہ ان کی حمایت کرے گا مگر وہ جان لیں کہ ملت فلسطین اور استقامت نے امریکا اور اسرائیل کے تمام اھداف و مقاصد کو یکے بعد دیگرے شکست سے روبر کردیا ہے۔
سرزمین لبنان کے اس اہل سنت عالم دین نے تاکید کی کہ امریکا اور غاصب صھیونیت اور ہر وہ ملک جو غاصبیت اور ظلم و انحراف کا حامی ہے مکڑی کے گھر کے مانند کمزور اور سست ہے۔/۹۸۸/ ن ۹۷۸