‫‫کیٹیگری‬ :
28 January 2019 - 12:33
News ID: 439626
فونت
ایرانی مرکز نے فلپائن کی بلیو مسجد میں منعقدہ حسن قرائت مقابلے میں کامیاب طلبا کے ناموں کا اعلان کردیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلیو مسجد میں منعقدہ مقابلہ قرائت قرآن کا آخری مرحلہ منعقد ہوا جسمیں منیلا اور لوزون(Luzon کی اہم شخصیات شریک تھیں اور اختتام پر ایرانی مرکز نے کامیاب طلبا کے ناموں کا اعلان کیا۔

ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق طلبا کے مقابلوں میں قاری حمیدین آبیه (hamidin Abie، عمر گیاملود(omar guiamlod اور عبدالناصر عسکر(Abdolnaser asgar اول تا سوم آنے والوں میں شامل ہیں۔

اعلان کے مطابق طالبات مقابلوں میں محترمہ نوآرسیا گویام لودnorasia guiamlod)، نورآسیا دالماوب(norasia dalmoab اور محترمہ رومیا تاها Rohmiya Taha) مقابلہ جیت چکی ہیں۔

فلپاین میں مسلم کنونشن کے سربراہ نے ایرانی ثقافتی نمایندے جناب محمد جعفری ملک کو توصیفی شیلڈ پیش کیا اور قرآنی سرگرمیوں میں انکی کاوشوں کو سراہا۔

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ مقابلہ بلیو مسجد اور مسلم کنونشن کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا تاہم ایرانی ثقافتی مرکز کا بھی خصوصی تعاون شامل تھا۔

واضح رہے کہ مقابلوں کا پہلا مرحلہ گذشتہ ہفتے کو منیلا میں منعقد کیا گیا جسمیں اسلامی مدارس کے طلبا و طالبات شریک تھیں اور اس میں بارہ امیداوروں کو فاینل مرحلے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬