‫‫کیٹیگری‬ :
26 January 2019 - 20:34
News ID: 439613
فونت
آیت الله نوری همدانی:
آیت الله نوری نے کہا: دشمن حوزہ علمیہ نجف اشرف اور قم المقدسہ کو ایک دوسرے کے مقابل لانا چاہتا ہے، دشمن کو اپنے گھناونے مقصد میں کامیاب نہ ہونے دیں۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج جامعة المصطفی العالمیہ کے سربراہ ڈاکٹرعلی عباسی سے ملاقات میں بین الاقوامی تبلیغی اور دینی سرگرمیوں کو نہایت اہم جانا اور کہا: جامعۃ المصطفی العالمیہ، انقلاب اسلامی ایران کی برکتوں اور اہم ثمرات میں سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا: انقلاب اسلامی کی برکتوں میں سے ایک، قوموں اور نظریات کے لئے حقیقی اسلام کی جانب راستہ کھولنا تھا تاکہ لوگ اسلام کی حقیقت کو بخوبی سمجھ سکیں، دشمن نے انقلاب سے پہلے اس بات کی کوشش کی تھی کہ اسلام کو محبوس کردے اور اسے ھرگز معاشرہ میں نہ آںے دے۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے شھرمقدس قم کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : روایتوں کی بنیاد پر آخری زمانے میں شھر قم سے علم دین اور دینی معارف، دنیا کے گوشے گوشے میں پہونچائے جائیں گے، شھر قم سے پوری دنیا تک اسلام کی آواز پہونچائی جائے گی ، المصطفی کا کام دنیا تک سچے اسلام کی آواز کو پہونچانا اور دشمن کی اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: عصر حاضر میں تمام امور کو جنگ کا رخ دے دیا گیا ہے، پہلے حوزہ علمیہ فقط درس و علمی بحث و گفتگو کی حد تک محدود تھے مگر آج حوزہ علمیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ دشمن کے مقابل اٹھ کھڑا ہوں کیوں کہ دشمن کا مقصد، اسلام اور انقلاب اسلام کو کمزور بنانا اور اسے نقصان پہونچانا ہے۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے مزید کہا: جامعۃ المصطفی العالمیہ کے فارغ التحصیلان دنیا کے گوشے گوشے میں حقیقی اسلام کے پیغام رساں بنیں، ایسے افراد کی تربیت کی جائے جو اسلام کے خلاف شبھات کے جوابات دے سکیں۔

انہوں نے بیان کیا: آج امریکا اورغاصب صھیونیت سیاسی حوالے سے اور وھابیت مذھب اور اعتقادات کے لحاظ سے انقلاب اسلامی ایران پر حملہ ور ہیں، جامعہ المصطفی العالمیہ کا میدان، مقابلہ کا میدان ہے، لہذا دنیا کو حقیقی اسلام کے تمام گوشے سے آگاہ کیا جائے۔

حضرت آیت الله نوری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن حوزہ علمیہ نجف اور قم المقدسہ کو ایک دوسرے کے مقابل لانا چاہتا ہے کہا: ھرگز اس بات کا موقع نہ دیں کہ دشمن اختلافات کی بیج بوکر اپنے گھناونے مقاصد تک پہونچ سکے۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۴

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬