سعودی عرب میں خوبصورت ترین تلاوت ایوارڈ کا مقابلہ ماہ مبارک رمضان میں منعقد ہوگا.
رسا نیوز ایجنسی کی ajel.sa سے رپورٹ کے مطابق، ادارہ کھیل و ورزش کے اعلی عہدہ ترکی آل شیخ کا کہنا ہے کہ «خوبصورت ترین تلاوت قرآن ایوارڈ» دنیا کا مہنگا ترین قرآنی مقابلہ شمار کیا جاسکتا ہے اور پہلی پوزیشن لینے والے قاری کو پانچ ملین سعودی ریال انعام میں ملے گا۔
آلشیخ نے پریس کانفرنس میں تلاوت کو بھی تفریح کا زریعہ قرار دیتے ہوئے کہا: مقابلہ رمضان المبارک میں منعقد ہوگا جسکی نظارت اہم علما کرام کریں گے۔
انکا کہنا تھا کہ وزارت امور اسلامی اور حرمین شریفین انتظامیہ کی زیگرنگرانی مذکورہ مقابلے مکہ مکرمہ میں منعقد ہوںگے اور دنیا بھر سے قرآء اس میں شریک ہوسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق «خوبصورت ترین تلاوت قرآن ایوارڈ» کے دوم تا چہارم آنے والوں کو بالترتیب دو ملین ریال، ایک ملین ریال اور پانچ سو ہزار ریال انعام دیا جائے گا۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے