26 January 2019 - 20:58
News ID: 439614
فونت
صوبہ خوزستان کے مشھورعالم دین آیت الله سید مرتضی مروج نے کل شام،۹۰ سال کی عمر میں دارفانی کو الوداع کہدیا۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر اھواز سے رپورٹ کے مطابق، صوبہ خوزستان کے مشھورعالم دین آیت الله سید مرتضی مروج نے کل شام،۹۰ سال کی عمر میں دارفانی کو کہولت سن کی بنیاد پر الوداع کہدیا۔

آیت الله سید مرتضی مروج سن ۱۳۰۷ ھجری شمسی مطابق ۱۹۲۹ عیسوی کو قصبہ گتوند کے شهر ترکالکی میں پیدا ہوئے اور علمی مدارج حاصل کرنے کے بعد ایک مدت تک امام خمینی رہ کے وکیل کے عنوان سے شھر اھواز میں فعالیتیں کرتے تھے۔

اس جلیل القدر عالم دین نے انقلاب اسلامی کی پیروزی سے قبل انقلابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انقلاب اسلامی کی پیروزی کے بعد صوبہ خوزستان میں سماجی اور ثقافتی میدانوں میں قابل توجہ فعالیتیں انجام دی ہیں۔

آپ تشییع کے بعد قصبہ گتوند کے امامزاده محمد بن زید(ع) کے مقبرہ میں دفن کئے جائیں گے۔

آیت الله سید مرتضی مروج شهید دفاع مقدس سید عبد الله مروج کے والد گرامی ہیں۔/۹۸۸/ن ۹۷۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬