‫‫کیٹیگری‬ :
05 February 2019 - 20:57
News ID: 439693
فونت
حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی:
حوزہ علمیہ مشہد کے مشہور و معروف استاد نے کہا : جو افراد ایرانی عوام کو اقتصادی و معیشتی پابندیوں سے دھمکا رہے ہیں انہیں یہ جان لینا چاہئے کہ اس قوم نے دفاع مقدس کے زمانہ ہو یا اس کے بعد کا زمانہ ہمیشہ پابندیوں کو بہترین مناسب فرصت میں تبدیل کیا ہے اور اس کے بعد بھی جتنی زیادہ پابندیاں اور دباؤ بڑھایا جائے گا یہ قوم خود کفیل ہونے میں  پہلے سے زیادہ  مصمم تر ہو ہوگی۔

رسا نيوز ايجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے چالیسوں برسی کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا : میں نے جب سے آستان قدس رضوی میں خدمت کرنا شروع کی ہے تب سے اس بات پر زور دے رہا ہوں کہ آستان قدس رضوی کی تمام تر اقتصادی اور معیشتی سرگرمیاں عوام اور ملک کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے انجام دی جائیں۔ اور اسی ہدف و مقصد کے تحت اقتصاد و معیشت کو توسیع دیں۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسی چیز کو مدّ نظر رکھتے ہوئے زیادہ تر سرمایہ اور بجٹ دواؤں کی تولیدات اور کھیتی باڑی کے اہم ابزار و آلات پر خرچ کیا جا رہا ہے ، کیونکہ عوام کو ہمیشہ ان چیزوں کی ضرورت رہتی ہے۔

حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : اہم اور اسٹریٹجک دواؤں کی تولیدات میں توسیع آستان قدس رضوی کی ترجیحات میں سے ہے، کچھ مریض ایسے ہیں جو مالی مسائل کی وجہ سے بعض مہنگی ادویات کو نہیں خرید سکتے اس لئے ہمارا ہدف و مقصد یہ ہے کہ حضرت امام علی رضا (ع) کے با برکت نام سے ادویات پر سرمایہ کاری کریں تاکہ کم بضاعت افراد معالجہ کرانے میں مالی مشکلات کا سامنا نہیں کر سکیں، اور آسانی سے ان کا معالحہ ہو پائے ۔

حجت الاسلام سید رئیسی نے بیان کیا : ملکی ماہرین کی کاوشوں سے ہموفیلی کے ۴۵ فیصد مریضو ں کے لئے سامان داروی ہشتم کمپنی فاکتور ہشت نامی میڈیسن فراہم کی جا رہی ہے اور مستقبل قریب میں ان ادویات کی تولیدات کو وسعت دینے سے اس میڈیسن میں مکمل طور پر خود کفیل ہو جائیں گے۔

انہوں نے اپنے بیان میں تاکید کرتے ہوئے کہا : فاکتور ہشت نامی ترکیبی میڈیسن اور دیگر بائیو ٹیکنالوجی کی مختلف ادویات کی تولید علمی جہاد کا مصداق ہے ، اس میدان کے مجاہدوں نے تلاش و کوشش ، اخلاص اور علم و ٹیکنالوجی  کے ذریعہ اس چیز کو ممکن بنایا جو غیر ایرانی کی نگاہ میں ہمارے لئے ممکن نہ تھی جسے ان لوگوں نے ممکن بنا کر دیکھایا۔

روضہ امام رضا علیہ السلام کے متولی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ملکی ماہرین کے توسط سے جدید ترکیبی ادویات اور بائیو ٹیکنالوجی کی مصنوعات کی تولید ہم کر سکتے ہیں کے نعرہ کا جلوہ و مظہر ہے اور ان افراد کے لئے جو ایرانی جوانوں اور ماہرین کے بارے میں یہ سوچتے ہیں کہ وہ علمی طور پر ناتوان ہیں ایک واضح پیغام ہے کہ ایران نے اس چالیس سال میں تمام میدان میں قابل رشک ترقی کی ہے ۔

انہوں نے فاکتور ہشت نامی جدید ترکیبی میڈیسن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سامان داروی ہشتم نامی میڈیسن کمپنی  میں اس دوا کی تولید کے لئے ضروری اقدامات پہلے سے انجام دیئے جا چکے تھے اور گذشتہ دو سالوں میں مزید سہولیات فراہم کرنے سے فاکتور ۸ نامی دوا کی تولید شروع ہوئی ہے ۔

حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے اپنی گفتگو کے اختمامی مراحل میں بیان کیا : آستان قدس رضوی کی اقتصادی تنظیم کے توسط سے تمام ضروری بجٹ فراہم کیا گیا ہے ، سامان داروی ہشتم نامی میڈیسن کمپنی میں کینسر میں مبتلا مریضوں کے لئے ۵ دواؤں پر تحقیقات انجام دی جارہی ہیں اور شیڈول کے مطابق تین سالوں تک یہ ادویات تولید ہو کر بازار میں آنا شروع ہو جائیں گی۔  حالانکہ اس قسم کی دوا جو دوسرے ممالک میں تیار ہوتی ہیں بازار میں حد سے زیادہ مہنگا ہونے کی وجہ سے بعض افراد خریدنے سے قاصر ہوتے ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۷۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬