06 February 2019 - 23:20
News ID: 439700
فونت
صدر حسن روحانی:
ڈاکٹر روحانی نے شامی وزير خارجہ سے ساتھ ملاقات میں ایران اور شام کے باہمی تعلقات کے فروغ اور استحکام پر تاکید کی ۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم ایران کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شام کے وزير خارجہ ولید المعلم کے ساتھ گفتگو میں ایران اور شام کے باہمی تعلقات کے فروغ اور استحکام پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں پائدار امن کا قیام خطے میں ایران کی پالیسی کا اہم حصہ ہے ۔ شام میں امن و ثبات خطے کے لئے استحکام کے لئے بہت اہم ہے۔

صدر حسن روحانی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد تہران اور دمشق کے قریبی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ صدر حسن روحانی نے دہشت گردوں پر شامی حکومت، فوج اور عوام کی فتح پر ایک بار پھر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کو کامیاب کیا اور دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو ناکامی اور شکست سے دوچار کیا۔

اس ملاقات میں شام کے وزير خارجہ نے انقلاب اسلامی کی چالیسویں سالگرہ کی آمد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم ایران کے تعاون شگر گزار ہیں ۔ ہم ایران کی ترقی اور پیشرفت کو شام کی ترقی اور پیشرفت سمجھتے ہیں ۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬