‫‫کیٹیگری‬ :
06 February 2019 - 23:40
News ID: 439703
فونت
علماءکرام نے کہا کہ ایران نے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے اور فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جو مؤثر اور دلیرانہ کردار ادا کیا ہے، اس نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا صف اول کا مسئلہ بنا دیا ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء محاذ پاکستان کے چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، سرپرست مولانا انتظارالحق تھانوی، مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ سید عقیل انجم، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، علامہ علی کرار نقوی، مولانا سلیم اللہ ترکی، مولانا منظرالحق تھانوی، اسلم خٹک، محمد شکیل قاسمی، علامہ شاہدین اشرفی، علامہ مرتضی خان رحمانی، مولانا علی المرتضیٰ سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و شخصیات نے انقلاب اسلامی ایران کی 40ویں سالگرہ پر بانی اسلامی انقلاب آیت اللہ امام خمینیؒ کو خراج عقیدت اور ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ علماء کرام نے کہا کہ ایران نے اب تک مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جو مؤثر اور دلیرانہ کردار ادا کیا ہے، اس نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا صف اول کا مسئلہ بنا دیا ہے۔

علماء کرام نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ایرانی کردار کے باعث ناصرف فلسطینیوں کی جدوجہد میں تیزی پیدا ہوئی ہے، بلکہ اس سے اہل کشمیر کو بھی تازہ ولولہ اور نیا جذبہ ملا ہے، کشمیر میں حالیہ احتجاج اور آزادی کی لہر اسی کا پرتو ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام فلسطین و کشمیر کو اپنا بنیادی اولین مسئلہ سمجھ کر اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔ علماء کرام نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر کلمئہ توحید کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا، بدقسمتی سے آج تک مقاصد پاکستان کے حقیقی تقاضوں کو نظرانداز کرکے ملک کو موجودہ ابتر تشویشناک صورتحال سے دوچار کر دیا ہے، پاکستان کو امریکا سمیت عالمی استعماری شکنجہ سے نجات دلانے کیلئے پُرامن اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے۔

علماءکرام نے تافتان سے زاہدان تک ریلوے ٹریک کی بحالی کی حالیہ کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور ایران کو مبارکباد پیش کی اور اسے وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ علماءکرام نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، امریکا، اسرائیل، بھارت اور استعماری قوتیں مذہب و نسل کے نام پر فرقہ واریت، دہشتگردی، عصبیت و منافرت کی آگ بھڑکا کر پاکستان کو کمزور منتشر اور اپنا محکوم بنانا چاہتے ہیں، جسے علماءکرام اپنے اتحاد سے کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ اس موقع پر مولانا انتظارالحق تھانوی نے ایران اور پاکستان سمیت عالم اسلام کی امن، سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬