رسا نيوز ايجنسی کی رپورٹ کے مطابق الوفاق اسلامی تحریک بحرین نے ایک بیان میں اعلان کیا :بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی آمریت و جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور بحرینی قوم آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی قیادت میں اس آمریت و جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ اور اس آمریت کی تباہی بہت جلد ہے ۔
بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے حال ہی میں ایک بیان میں اعلان کیا : بحرین اسلام، ایمان، علم، معرفت، ہدایت، عزت و وقار اور سربلندی کا ملک ہے جہاں کی قوم بہت بہادر اور ترقی پذیر ہے اور وہ ذلت و رسوائی اور جارحیت کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور اپنے دین و ایمان اور آزادی کے منافی کوئی قدم نہیں اٹھائے گی ۔
بحرین کی جمعیت الوفاق نے ایک بیان میں اعلان کیا : آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا بیان، بحرین اور اس ملک میں پائے جانے والے حقائق کے گہرے ادراک کا مظہر ہے جو انصاف اور عزت و وقار کی بنیاد پر ملک کی تعمیر کے لئے درخشاں مستقبل کی نوید دے رہا ہے ۔
واضح رہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو بحرین کی ظالم آل خلیفہ کی حکومت نے نظر بند کر رکھتا تھا اور ان پر بہت ظلم کیا تھا۔/۹۸۹/ف۹۷۸/