‫‫کیٹیگری‬ :
02 March 2019 - 14:13
News ID: 439876
فونت
شار الجعفری :
قوام متحدہ میں شام کےمستقل نمائندے نے کہا: ابوبکر بغدادی کی مخفی گاہ سے امریکہ بخوبی واقف ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیادین کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کےمستقل نمائندے بشار الجعفری نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، شام کا اہم دوست اور برادر ملک ہے ۔

بشارالجعفری نے شام کے بحران میں سعودی عرب کے مخدوش کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ابتدا ہی سے شامی عوام کے قتل عام میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا اور اس نے دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیار فراہم کئے۔

انہوں نے کہا کہ شامی قوم ان افراد کو معاف نہیں کرےگی جنھوں نے شامی عوام کا خون بہانے میں کردار ادا کیا ہے۔

بشار الجعفری نے کہا کہ دہشت گردی ایک ایسا ہتھیار ہے جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ہاتھ میں ہے اور امریکہ کو اچھی طرح علم ہے کہ داعش کا سرغنہ ابو بکر بغدادی کہاں روپوش ہے۔ /۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬