‫‫کیٹیگری‬ :
16 March 2019 - 21:15
News ID: 439988
فونت
پاکستان کے مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں آج رات سے جشن مولود کا سلسلہ شروع ہورہا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیر خدا مولائے کائنات علی ابن ابیطالب (ع) ، امام محمد تقی (ع)اور شہزادہ علی اصغر کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے پاکستان بھر میں محافل جشن کا آغاز ہورہا ہے۔

مختلف شہروں کے امام بارگاہوں اور مساجد کے علاوہ مدرسوں اور علمی مراکز میں بھی جشن مولود کعبہ کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوں گی جنمیں محفل مشاعرہ، سیمینار اور علمی نشستیں شامل ہیں جبکہ گھروں میں بھی یوم ولادت امام علی کو یوم پدر یا فادرے ڈے کے حوالے سے منایا جاتا ہے اور عاشقان اہل بیت کیک کاٹ کر والد کے احترام پر تجدید بیعت کرتے ہیں۔

کویٹہ میں اعلانات کے مطابق جشن مولود کعبہ کا شیڈول کچھ یوں ہے:

بروز ہفتہ ۱۶ مارچ امام بارگاہ فاطمیہ

۱۷ مارچ امام بارگاہ امام رضا ع

۱۸ مارچ امام بارگاہ بیت الاحزان

۱۹ مارچ امام بارگاہ تعین نہیں کیا گیا

۲۰ مارچ امام بارگاہ حسینی نیچاری

۲۱ مارچ امام بارگاہ حسینی سید آباد

۲۴ مارچ علمدار اکیڈمی

تمام مقامات پر جشن کا آغاز رات نو بجے ہوگا جبکہ علمدار اکیڈمی میں جشن تین بجے سہ پہر کو منعقد ہوگا۔ /۹۸۸/ 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬