16 March 2019 - 22:12
News ID: 439994
فونت
علامہ راجہ ناصرعباس کا نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجہ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پراظہار افسوس اور مذمت ۔

رسا نیوز ایجننسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں نیوزی لینڈ کی مسجد میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں درجنوں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر شدید افسوس اور مذمت کا اظہارکیا ۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں ایک اسلام دشمن دہشت گرد کے حملے نے مغرب کے لبرل ازم کا پردہ فاش کردیا ہے،اس سانحے کے پیچھے سفید فاموں میں چھپی اسلام دشمنی ملوث ہے جو نائن الیون اور لندن حملوں کے بعد بھی دنیا نے دیکھی تھی، عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کو اس عظیم سانحے پر سانپ سونگھ گیا ہے، اگر یہی سانحہ کسی مسلم ملک میں رونما ہوتا زمین آسمان ایک کردیئے جاتے۔

علامہ جعفری نے کہا: افسوس آزادی اظہار کا راگ الاپنے والے مغربی ممالک نے اس دل خراش سانحے کی خبریں اورتصاویر سوشل میڈیا پر نشر کرنے تک پر پابندی عائد کردی ہے، جوکہ قابل مذمت اقدام اور آزادی اظہار رائے پر قدغن کے مترادف ہے۔

انہوں نے اس سانحے میں شہیدہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دوران نماز شہید ہونے والوں سے سنت آئمہ اطہار اداکی ہے ، جبکہ قاتل نے سنت ابن ملجم اور شمر بن ذی الجوشن ، خدا تمام شہداءکو اپنے جوار میں محشور فرمائے ۔

علامہ جعفری نے تاکید کی: مجلس وحدت مسلمین دکھ کی اس گھڑی میں پسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور تمام شہداء کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکرتی ہے ۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬