‫‫کیٹیگری‬ :
16 March 2019 - 21:28
News ID: 439990
فونت
مولانا عباس انصاری:
مولانا عباس انصاری نے حکومت ھند سے انتقام گیرانہ کارروائیوں کو جلد از جلد بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے کارکنوں نے میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق، جماعت اسلامی، جمیعت اہلحدیث اور دیگر حریت رہنماؤں کی تنگ طلبی کے خلاف کشمیر کے مختلف مقامات احتجاج کیا۔

انہوں نے حکومت ھند کو ان انتقام گیرانہ کارروائیوں کو جلد از جلد بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے بدترین سرکاری دہشتگردی اور مداخلت فی الدین قرار دیا اور کہا: اس طرح کے مذموم حربوں اور منصوبوں کا انجام ھندوستانی تحقیقاتی اداروں کی رسوائی کے سوا اور کچھ نہیں ہوگا۔

مولانا عباس انصاری نے کہا : کشمیری قوم کی مزاحمت و استقامت سے ھندوستان کی سیاسی قیادت بوکھلاہٹ کے شکار ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے یہاں کے مذہبی و حریت قیادت کا توڑ کرنے کے لئے نت نئے حربے اور اوچھے ہتھکنڈے آزما رہے ہیں۔

انہوں نے NIA کی جابرانہ کارروائیوں پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے مذہبی رہنماؤں اور حریت قائدین کو بے بنیاد اور من گھڑت کیسوں میں پھنسا کر انہیں ہراساں اور تنگ طلب کیا جارہا ہے، جس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے۔

مولانا عباس انصاری نے کہا کہ اقوام عالم کی انکھوں میں دھول جھونکنے اور انہیں گمراہ کرنے کے لئے ھندوستان حوالہ فنڈنگ کیس کی ڈرامہ بازی رچا کر NIA کے ذریعے کشمیری قوم و حریت قیادت کو ڈرا دھمکا رہا ہے، لیکن انہیں یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ غیور کشمیری عوام نے گزشتہ سات دھائیوں سے NIA سے بھی بدترین ایجنسیوں کے ظلم و جور کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور حصول حق خود ارادیت کے لئے قربانیاں دینے سے کبھی گریز نہ کیا۔

مولانا عباس انصاری نے نیوزی لینڈ میں نمازیوں کو خاک و خون میں غلطان کئے جانے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دنیا کے مختلف گوشے میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ انسانی حقوق کے دم بھرنے والے عالمی ادارے اس قتل و غارتگری پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ نمازیوں پر اس طرز کے حملے درندگی اور حیوانیت کی بدترین مثال ہے جس کے پیچھے امریکہ و اسرائیل کا ہی ہاتھ ہوسکتا ہے۔

مولانا عباس انصاری نے شہداء کے تئیں خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے مسلمانان عالم کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے نہ ہی دنیا پر راج کرنے کے سامراج کے خواب پورے ہوں گے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬