16 March 2019 - 21:44
News ID: 439992
فونت
پاکستان:
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے 32 ویں سالانہ مرکزی کنونشن کا اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر ارشاد حسین الحسینی کی تقریر سے بھٹ شاہ میں آغاز ہوا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے 3 روزہ 32 واں سالانہ مرکزی کنونشن کا " سیرت امام علی(ع) نجات بشریت " کے عنوان سے بھٹ شاہ سندہ پاکستان میں آغاز ہوا جس میں پورے صوبے کی برجستہ شخصیتوں نے شرکت کی ۔

کنونشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان برادر ارشاد حسین الحسینی نے افتتاحی کلمات ادا کئے اور جس کے بعد اصغریہ کی تاریخ کے روشن ادوار " سابقہ صدور کانفرنس " کا انعقاد کیا گیا جس میں اصغریہ کے تمام سابقہ مرکزی صدور نے شرکت کی جس میں انہوں نے کارکنوں کو نصیحتیں کیں ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی صدر غلام رضا جعفری نے کہا کے پاکستان میں وہی تنظٰمیں باقی رہتی ہیں جن کے ادارہ مضبوط ہوتے ہیں جو تنظیمیں شخصیات پر چلتی ہیں وہ اپنا اصل ہدف حاصل نہیں کرسکتی ہیں کانفرنس سے دیگر سابقہ صدور نے بھی خطاب کیا ۔

واضح رہے کہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا 3 روزہ 32 واں مرکزی کنونشن 17 مارچ بروز اتوار کو اختتام پذیر ہوگا۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬