16 March 2019 - 22:31
News ID: 439995
فونت
علامہ راجہ ناصرعباس:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکٹریری جنرل نے سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے اجتماع سے خطاب میں طلاب کو ولایت محور تعلیم و تربیت اور جدید علوم و فنوں سے آراستہ کرنے کی تاکید کی ۔

رسا نیوز ایجننسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیر اہتمام سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کا اجتماع علمی مرکز مدرسہ علمیہ حجتیہ میں منعقد ہوا پروگرام میں اساتید حوزہ،علماءکرام تنظیمی احباب،خانوادہ شھداء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکٹریری جنرل حجت الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علماءکرام کے اس جمع غفیر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شھید کی جامع،فعال ومتحرک،اور مخلص شخصیت کے مختلف زاویوں پر تفصیلی گفتگو کی آپ نے ملک عزیز پاکستان میں مظلوموں کے حامی اور ظالم مخالف علماء کرام اور شجرہ طیبہ آئی ایس او کے جوانوں کو شھید قائد رہ اور شھید ڈاکٹر رہ کے مکتب عشق کے ثمرات میں سے قرار دیا۔

آپ نے مزید کہا کہ شھید ڈاکٹر کے نظریاتی بیٹے آج ہرمحاذ پرمکتب حقہ کی ترجمانی اور ہرظالم کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کے دشمنوں کے ارادوں کوخاک میں ملارہے ہیں ۔

آپ نے طلاب عظام کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ولایت محور تعلیم،تربیت اور جدید علوم وفنوں سے آراستہ ہوکر اپنے آپ کو امت کی رہبری کےلئے تیار کریں۔

پروگرام میں شھید ڈاکٹر کے فرزند گرامی قبلہ حجت الاسلام دانش نقوی نے شھید کی تنظیمی زندگی پر گفتگو کی۔

پروگرام کے آخر میں  شھید ڈاکٹر ،شھید منا،شھید وفا، شھید جلبانی ،اور شھید سیدین زیدی کے فرزندوں کی خدمت میں تجلیل شھداء شیلڈ دی گئی۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬