نیوزی لینڈ میں مسجد پر ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے کچھ افراد کو بدھ کے روز سپرد خاک کر دیا گیا جبکہ تدفین کی رسومات میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے کافی لوگوں نے شرکت کی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیوزی لینڈ میں مسجد پر ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے افراد کو نیوزی لینڈ کے میموریل پارک میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تدفین کی رسومات میں نیوزی لینڈ و آسٹریلیا کے مختلف مسلم گروہوں اورعوام نے شرکت کی جنھوں نے ان افراد کے اہل خانہ اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
نیوزی لینڈ کے پارلمانی اراکین نے بھی قرآن پاک کی تلاوت سنتے ہوئے اس دہشت گردانہ حملے میں مارے جانے والوں کے اہل خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار پارلیمنٹ کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور پارلیمانی اراکین نے سورہ بقرہ کی چند آیات کی تلاوت کو بغور سنا اور دہشت گردانہ حملے میں مارے جانے والوں کے اہل خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ /۹۸۸/ ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے