20 March 2019 - 23:01
News ID: 440024
فونت
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی سپریم کونسل کا اجلاس 22 مارچ کو ہوگا جس میں سرزمین پاکستان کے بزرگ علمائے کرام شرکت کریں گے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی سپریم کونسل اور مرکزی کابینہ کا مشترکہ اجلاس 22 مارچ بروز جمعۃ المبارک کو صبح 9 بجے طلب کر لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت رئیس الوفاق علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کریں گے جبکہ علامہ ساجد علی نقوی، علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ شیخ محمد محسن مہدوی، علامہ غلام حسن جاڑا، علامہ ملک اعجاز حسین نجفی، علامہ شیخ محمد حسن جعفری، علامہ قاضی نیاز حسین نقوی، سابق سینیٹر علامہ سید جواد ہادی، علامہ محمد جمعہ اسدی، علامہ عبدالمجید بہشتی، علامہ محمد افضل حیدری، مولانا فیاض نقوی، مولانا ارشد جعفری، مولانا شاہد نقوی اور مولانا شبیر حسن میثمی، مولانا محمد نواز حلیمی، مولانا محمد رمضان توقیر، مولانا ڈاکٹر سید محمد نجفی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں دینی مدارس کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا اور دیگر قومی امور بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬