21 March 2019 - 13:43
News ID: 440030
فونت
بہرام قاسمی :
ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے چند ایرانی اہلکاروں میں سے 4 مزید مغوی رہا ہوگئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے چند ایرانی اہلکاروں میں سے 4 مزید مغوی رہا ہوگئے۔

بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں ایرانی اہکاروں کے اغوا میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاکستانی فوج اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دہشتگردوں کے پاس باقی کے مغوی ایرانی اہلکاروں کی رہائی بھی جلد ممکن بنائی جائے گی۔

قاسمی نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے اور ان عناصر کی روک تھام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان سیکورٹی اور انٹیلی جنس تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پاکستانی فوج نے بھی آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب بلوچستان کے علاقہ چاغی میں افغانستان سے آئے ہوئے دہشتگردوں کو دہرا لیا اور فائرنگ کے تبادلے میں چار مغوی ایرانی اہلکاروں کو بازیاب کرانے کے بعد انھیں ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

گزشتہ سال 16 اکتوبر کو بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم جیش العدل کے کارندوں نے پاک ایران سرحدی علاقے میرجاوہ سے 12 ایرانی اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

اس واقعے کو ایک مہینے گزرنے کے بعد ایرانی پاسداران اسلامی انقلاب فورس کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال 5 ایرانی اہلکاروں کو بازیاب کرایا گیا ہے اور باقی مغویوں کی رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬