‫‫کیٹیگری‬ :
26 March 2019 - 22:42
News ID: 440049
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سیکریٹری نے ایران کے شمال مغربی صوبوں میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر ھمدردی کا ظہار کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سیکریٹری علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے ایران کے شمال مغربی صوبوں میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کے پیش نظر ایرانی قوم کے نام جاری ایک پیغام میں اس مشکل وقت کے موقع پر ایرانی قوم کے ساتھ اظہار ھمدردی اور اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے.

اس پیغام کا متن درج ذیل ہے:


بسم الله الرحمن الرحیم

الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

خبر موصول ہوئی ہے کہ عید نوروز کے پرمسرت موقع پر برادر ہمسایہ اسلامی ملک ایران ایک بڑی مصیبت سے روبرو ہے. خبروں کے مطابق ایران کے شمالی مغربی صوبے تباہ کن سیلاب کی زد میں ہیں کہ جس کے باعث چند شہروں میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے. ہمارے لیے یہ امر افسوس اور دکھ کا باعث ہے.

اس حادثے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر میں رہبر عظیم الشأن انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ) اور تمام ایرانی قوم کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا . دکھ اور درد کے اس موقع پر ہماری تمام تر ھمدردیاں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں. میں اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے عزیزوں کے لیے اللہ رب العزت کی بارگاہ سے طلب مغفرت اور ان کے ورثاء کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں. میں امید کرتا ہوں کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ایرانی قوم ہمیشہ کی طرح ایکدوسرے کے شانہ بشانہ کھڑی ہوکر اور اسلامی جمہوریہ کے حکام کی بروقت کوششوں سے مصیبت کی اس گھڑی کی مشکلات پر جلد قابو پا لیا جائے گا.

والسلام:
ناصر عباس جعفری

25/مارچ/2019

/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬