رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جنوب مغربی ایران میں سیلاب کے نتیجے میں جان بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے امدادی کاموں کو تیزی کے ساتھ انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔
شیراز کے امام جمعہ حجت الاسلام لطف اللہ دژکام کے نام اپنے پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ عید نوروز کے ایام میں آنے والے حالیہ سیلاب میں بعض ہم وطنوں کے بچھڑنے اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے پر مجھے دلی صدمہ پہنچا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام میں آیا ہے کہ میں ضروری سمھجتا ہوں کہ شیراز کے امام جمعہ کی حیثیت سے آپ میری جانب سے مغموم خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کریں۔
آپ نے شیراز کے امام جمعہ کو ہدایت کی کہ وہ متاثرین کی مشکلات کو کم کرنے اور نقصانات کے ازالے کی غرض سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کے عمل میں سرعت پیدا کرنے کوشش کریں۔
قابل ذکر ہے کہ جنوب مغربی ایران کے شہر شیراز میں پیر کے روز آنے والے سیلاب کے نتیجے میں انیس افراد جاں بحق اور ایک سو پانچ زخمی ہوئے ہیں۔/۹۸۸/ ن