31 March 2019 - 21:07
News ID: 440069
فونت
شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی وجہ سے؛
ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے گورنر جنرل نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے اس صوبے میں ہنگامی صورتحال اعلان کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان کے گورنر جنرل غلامرضا شریعتی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے اس صوبے میں ہنگامی صورتحال اعلان کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کے مطابق صوبے خوزستان کے کرائسس مینجمنٹ ہیڈ کوارٹر کے سارے متعلقہ اداروں کو سیلاب ختم ہونے اور صوبے کی صورتحال کی بحالی تک اپنے سارے اسٹاف کی چھٹیوں کو منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران بھی صوبے خوزستان کے کرائسس منجمنٹ ہیڈ کوارٹر کے سارے متعلقہ اداروں کے اسٹفاف کو بھی تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تا کہ ضرورت کے موقع پر سیلاب زدہ علاقوں پر روانہ ہوجائیں گے۔

گورنر خوزستان نے کہا کہ آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے اس صوبے میں سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ خوزستان کے دریاؤں سے پانی کے بہاؤ کا امکان بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈیموں سے پانی کے اخراج کی صورت میں رونما ہونے والی صورتحال کی مینجمنٹ کو بھر پور طریقے سے بند و بست کیا گیا ہے لہذا اس حوالے سے تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔

شریعتی نے مزید کہا کہ کاروں اوز دز کے دریاؤں کے اطرف میں واقع 35 گاؤں اور دریائے کرخہ کے اطراف میں واقع 20 گاؤں، سیلاب کی زد میں ہیں جن میں سے بعض گاؤں کے لوگوں کو وہاں سے نکالا گیا ہے اور باقی افراد کو بھی محفوظ جگہوں پر نقلی مکانی کا عمل جاری ہے۔

خوزستان کے گورنر جنرل نے مزید کہا ہے کہ ہماری ساری کوشش یہ ہے کہ ممکنہ سیلاب میں کسی انسانی جان کا نقصان نہ ہو جبکہ مالی نقصانات کو بھی کم سے کم کیا جا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے خوزستان میں "کرخہ"، "دز" " کارون 1، 2 اور 3"، "مارون" اور "گتوند" کے اہم ڈیم واقع ہیں جو 2 ارب کیوبک میٹر سے زائد پانی کا ذخیزہ کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران کے مختلف صوبوں میں شدید بارش کی وجہ سے خراب صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ گلستان، مازنداران اور شیراز کے صوبوں میں کئی علاقے سیلاب کا شکار ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں بارشوں کے تسلسل کی وجہ بعض جنوبی اور مغربی صوبوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬