‫‫کیٹیگری‬ :
09 April 2019 - 17:04
News ID: 440133
فونت
سپاہ پاسداران کو امریکا جانب سے دھشتگرد قرار دینے پر ایران کی جوابی کاروائی؛
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کی فہرست میں قرار دینے کے امریکہ کے معاندانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے امریکی حکومت اور مغربی ایشیا میں موجود امریکی فوج کو دہشت گرد قرار دیدیا ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کےامریکہ کے معاندانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے امریکی حکومت اور مغربی ایشیا میں موجود امریکی فوج کو دہشت گرد قراردیدیا ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کی طرف سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کے فہرست میں شامل کرنے کے غیر قانونی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی ایشیاء میں اپنی فوج کے ذریعہ دہشت گرد ی کو فروغ دے رہا ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے امریکی حکومت کو دہشت گردوں کا اصلی حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مغربی ایشیا میں موجود امریکی فوج اور اس کی مرکزی کمانڈ سنتھم کو دہشت گرد قراردیتا ہے۔

ایران کی اعلی قومی سلامتی نے کہا ہے کہ امریکہ کے معاندانہ اقدام کے تمام سنگین نتائج کی ذمہ داری امریکی حکومت اور امریکی صدر پر عائد ہوگی۔ /۹۸۸/ ن

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۱۱ April ۲۰۱۹ - ۱۳:۱۲
براہ کرم ایرانی انقلابی گارڈوں کے خلاف پابندیوں پر امریکہ کے قابل اطمینان عمل کے لئے اس عمل کی مذمت کریں اور آپ کے اسباب کے بارے میں مطلع کریں.
مبارک جیل میلہ
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬