09 April 2019 - 16:07
News ID: 440132
فونت
ایرانی پارلیمنٹرینز نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے یکجہتی کیلئے سبز یونیفارم پہن لیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کیجانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو نام نہاد دہشتگرد قرار دینے کے ردعمل میں ایران کے اسپیکر اوراراکین پارلیمنٹ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ساتھ یکجہتی کے لئے سبز رنگ کا یونیفارم پہن کر اجلاس میں شریک ہوئے.

پاسداران اسلامی انقلاب فورس (IRGC) کے خلاف امریکی اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل میں آئندہ دنوں انتخابات ہونے جارہے ہیں، ایران میں آج قومی یوم پاسداران ہے اور ایران امریکہ سفارتی تعلقات منقطع ہونے کی سالگرہ بھی قریب ہے.

ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے امریکی فیصلے کی بھر پور انداز میں مذمت کی۔

ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ رات ایران کے خلاف دشمنانہ پالیسیوں کے تسلسل میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشتگرد تنظیم کی فہرست میں شامل کیاجس کے جواب میں اعلی ایرانی سلامتی کونسل نے امریکہ کو دہشتگردوں کا حامی قرار دیتے ہوئے امریکی سینٹ کام فورس کو دہشتگرد گروہ قراردیا./۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬