رسا نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جو ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں کہا کہ ایران جوہری معاہدہ اقتصادی معاہدے کے علاوہ ایک سیکورٹی سمجھوتہ ہے جبکہ یہ معاہدہ، امریکی موقف کی خاطر خطرے میں ہے اور ہر لمحہ اس کے خاتمے کا امکان بھی ہے.
ایران کےنائب وزیر خارجہ نے کہا کہایک سال ہوا کہ امریکہ جوہری معاہدے سے الگ ہوا لیکن اس کے باوجود برطانیہ،فرانس اور جرمنی جوہری معاہدے کے رکن ممالک ہونے کے ناطے اس معاہدے کے حوالے سے ابھی تک ایران کے مفادات کا تحفظ نہیں کر سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر چند کہ اس معاہدے پر ایران اور5+1 گروپ کے ممالک نے دستخط کئے تاہم اس معاہدے کا تعلق عالمی برادری سے ہے.
سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ سفارتکاری کی واحد کامیابی ہے اور اس سجمھوتے سے امریکہ کی علیحدگی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قوانین کے خلاف ہے اور امریکہ خطے میں سفارتکاری کی اس واحد کامیابی کو تباہ کرنا چاہتا ہے./۹۸۸/ ن