رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق فقہ حکومتی وسائل تخصصی نئی سایٹ کی افتتاحی تقریب حوزات علمیہ کے اساتید و دانشوروں کی شرکت کے ساتھ سازمان تبلیغات اسلام کے غدیر کانفرنس حال میں منعقد ہوا۔
اس تقریب میں حوزات علمیہ کے اساتید و دانشوروں نے شرکت کی اور اس میں حوزات علمیہ کے ترجمان حجت الاسلام والمسلمین عباس رفعتی نائینی نے تقریر کرتے ہوئے رسا نیوز ایجنسی کی طرف سے فقہ حکومتی وسائل سایٹ شروع کرنے کی کوشش کو ایک مفید و با اہمیت قدم جانا ہے ۔
انہوں نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں فقہ حکومتی کو حوزات علمیہ میں علم فقہ کا مفقودہ حلقہ بیان کیا ہے اور وضاحت کی : حالانکہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کو چالیس سال گذر گئے لیکن اسی طرح علم فقہ میں یہ حلقہ مفقودہ کا احساس ہو رہا ہے کیوں کہ فقہ حکومتی، حکومت اسلامی کے تشکیل کا اصلی علمی مقدمہ ہے ۔
اس تقریب کے ابتدا میں حوزات علمیہ اور یونیورسیٹی کے محققین کی طرف سے اچھا استقبال ہوا ، فقہ حکومتی وسایل سائٹ کے چیف ایڈیٹر علی رضا داودی نے فقہ حکومتی وسایل سایٹ کی حالیہ کارکردگی کی اپنی رپورٹ پیش کی اور آئندہ کے منصوبوں پر روشنی ڈالی ۔