18 June 2019 - 19:31
News ID: 440619
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے ساتھ دشمنوں اور بدخواہوں کی جنگ، ارادوں کی جنگ ہے اور ملت ایران امید و حوصلے کے ساتھ دشمنوں کو ان کے مقاصد کے حصول میں ناکام بنادے گی اور ارادوں کی جنگ میں فتح ایران کی ہو گی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے امام خمینی بین الاقوامی ایئرپورٹ کے سلام ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کے دباؤ کے باوجود ایرانی عوام ہرروز ملک کے اقتصادی اور سماجی میدانوں میں نئے نئے کارناموں اور اقدامات کا مشاہدہ کررہے ہیں۔

صدر مملکت نے دنیا کے ملکوں کے ساتھ ایران کے تعلقات کو منقطع کردینے کی امریکا کی ناکام کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی کوششوں کے باوجود ایرانی حکام سبھی بین الاقوامی کانفرنسوں میں اپنی شاندار اور کارآمد موجودگی کو ثابت کررہے ہیں اور آج دنیا کے سبھی ملکوں سے ایران کے تعلقات بہت ہی اچھے ہیں۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکا کے مقابلے میں ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کے مراحل میں دنیا کے ممالک ایران کو ہی خراج تحسین پیش کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے معاہدوں، وعدوں اور بین الاقوامی سمجھوتوں پر کئے گئے دستخط پر کاربند ہے اور اس وقت پوری دنیا امریکا کو وعدہ خلاف اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے ایران کے ٹرانزٹ راستوں خاص طور پر چابہار بندرگاہ اور سول ایوی ایشن یا فضائی راستوں کو دنیا کے ساتھ تعمیری معاملات کا ثبوت قراردیا۔

حسن روحانی نے کہا کہ آج اگر ایران کے فضائی راستوں کو دنیا کے پرامن فضائی کوریڈور میں شمار کیا جاتا ہے تو اس کا مطلب صاف ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ٹرانزٹ راستوں کے میدان میں انتہائی طاقتور ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نیا تعمیر ہونے والا سلام ٹرمینل ایرانی ماہرین اور انجینیئروں کی ہی کوششوں اور مہارت سے تیار ہوا ہے ۔

انہوں نے بیان کیا کہ آج ایران کی سول ایوی ایشن تمام پابندیوں اور دباؤ کے باوجود دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں شامل ہے۔

قابل بیان ہے کہ تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےسلام ٹرمینل کا منگل کو صدر حسن روحانی کی موجودگی میں افتتاح ہوا -

اس پروجیکٹ کا افتتاح ہونے کے بعد یہ ٹرمینٹل ایران کا پہلا اسمارٹ ٹرمینل بن گیا ہے جہاں سالانہ پچاس لاکھ مسافر آمد و رفت کریں گے۔

امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ٹرمینل نمبر ایک اس وقت سالانہ اسّی لاکھ سے زائد مسافروں کو اپنے یہاں سے روانہ اور ان کا استقبال کرتا ہے۔

امام خمینی ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر دو کا افتتاح ہوجانے کے بعد اب اس ہوائی اڈے کی گنجائش سالانہ ایک کروڑ تیس لاکھ مسافر سے زیادہ ہوجائے گی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬