اسلامی جمہوریہ ایران نے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی ڈرون طیارے کو تباہ کردیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی ڈرون طیارے کو تباہ کردیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی ڈرون " گلوبل ہاؤک "کو تباہ کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے صوبہ ہرمزگان میں مبارک پہاڑ کے علاقہ میں امریکی جاسوس ڈرون " گلوبل ہاؤک " نے ایرانی فضآئی حدود کی خلاف ورزی کی جسے پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے