21 July 2019 - 20:01
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 440855
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی قومی سلامتی مشیر"جان بولٹن" نے برطانیہ کو دلدل میں پھنسوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی قومی سلامتی مشیر"جان بولٹن" نے برطانیہ کو دلدل میں پھنسوانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس طرح کی سازشوں کو مناسب حکمت عملی سے ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلط نہ سمجھیں! جان بولٹن جو "صدی کی جنگ" مین داخل ہونے کیلئے ٹرمپ کو دھوکہ دینے میں ناکام ہوگئے ہیں اور بی ٹیم کی تباہی کے حوالے سے تشویش رکھتے ہیں، اپنی اس ناکامی کی وجہ سے برطانیہ پر کاری ضرب لگانے کے درپے ہیں اور برطانیہ کو دلدل میں پھنسوانے کیلئے پر امید بھی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ صرف مناسب حکمت عملی کے ذریعے اس طرح کی سازشوں کو دور کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ یاد رہے کہ پاسداران اسلامی انقلاب کی بحری فورس کے شعبہ تعلقات عامہ نے گزشتہ رات، ایک بیان میں کہا کہ ایران نے جمعہ کے روز کو آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر stena impero کو بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کی بدولت اور صوبے ہرمزگان کے شپنگ اینڈ پورٹس کے ادارہ کی درخواست کی بناپر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تحویل میں لیے گئے برطانوی آئل ٹینکر کو ساحل پر منتقلی کے بعد قانونی پروسس اور جائزوں کیلئے ہرمزگان کے شپنگ اینڈ پورٹس ادارہ کا حوالہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ "جیرمی ہنٹ" نے "مجمد جواد ظریف" کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں تحویل میں کیے گئے ایران اور برطانیہ کے آئل ٹینکروں کی آخری صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے برطانیہ کیجانب سے ایرانی آئل ٹینکر کو تحویل میں لینے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہرمزگان کے شپنگ اینڈ پورٹس ادارہ کی درخواست کی بنا پر بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی برطانوی آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں لیا ہے جسے قانونی پروسس کو طے کرنا ہے۔

اس ٹیلی فونک رابطے میں دونوں فریقین نے کشیدگی بڑھانے سے دور رہنے اور قانونی طریق کار نکالنے پر زور دیا۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پرطرفدارترین