23 July 2019 - 19:31
News ID: 440874
فونت
ایران میں مذہبی رہنماؤں نے جاری کیا بیان؛
ہم نے ایران عزیز کی وقار کے دفاع اور عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے والے امریکی تشدد پسند اور یکطرفہ اقدامات کو مذمت کرنے کے لیے اس نشست کو منعقد کیا ہے.

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں مذہبی رہنماؤں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں دوسرے ممالک کے خلاف امریکی دشمن پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر کے مواقف، جو انسانی اقدار کے تحفظ، مظلوم کی حمایت اور ناانصافی سے لڑنے کی فرنٹ لائن پر ہیں، سے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا.

یہ بیان گزشتہ روز 'مذہب کے نقطہ نظر میں پابندیاں اور عالمی امن کے درمیان تضاد' کے اجلاس کے اختتام میں جاری کر دیا گیا.

یہ نشست گزشتہ روز ایران میں الہامی ادیان کے مذہبی علما اور مختلف ثقافتی شخصیتوں کی موجودگی میں تہران میں منعقد ہوئی.

اس اجلاس کے اختتامی بیان مذہبی رہنماؤں اور الہی ادیان کے پیروکاروں نے کہا کہ ہم نے ایران عزیز کی وقار کے دفاع اور عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے والے امریکی تشدد پسند اور یکطرفہ اقدامات کو مذمت کرنے کے لیے اس نشست کو منعقد کیا ہے.

اس بیان میں آیا ہے کہ ایرانی اقوام کے خلاف عائد پابندیاں کے امریکی اقدام سے ایرانی بہادر عوام کے خلاف اس ملک کی بے بسی ظاہر ہوتی ہے.

اس بیان کے اختتام میں مذہبی رہنما‎ؤں نے ایران کے خلاف کسی بھی دشمنی، دہمکی اور پابندیاں کی مذمت کرتے ہوئے ایرانی عوام کے حقوق کے حصول کی ضرورت پر زور دیا.

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬