18 August 2019 - 18:12
News ID: 441085
فونت
سید عباس موسوی :
اسلامی جمہوریہ ایران نے کابل میں دہشت گردانہ خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ، افغان حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے آج بروز اتوار افغانستان کے دارالحکومت میں ایک شادی تقریب میں دہشتگردانہ حملہ جس کے نتیجے میں 200 افراد زخمی اور جان بحق ہوگئے، شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس غیرانسانی اقدام پر افسوس کا اظہار کردیا.

انہوں نے افغانستان کی حکومت اور قوم سے ایران کی حمایت کا اعلان کرتے ایسے جرائم کے ملوث لوگ، انسانیت اور افغانستان کے قیام امن و استحکام کے دشمن ہیں۔

موسوی نے کہا کہ افغانستان ایک مشکل اور فیصلہ کن دور سے گزر رہا ہے جس کو اس راستے میں بہت سی رکاوٹوں کا سامنا ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ افغانستان کے عوام اور حکومت اتحاد، یکجھتی اور صبر کے ساتھ ان مسائل پر قابو پا سکتے ہیں اور ایران بھی ہمیشہ افغان قوم اور حکومت کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا ہے.

واضح رہے کہ ایک دہشتگرد نے کل رات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکہ کرکے 65افراد جاں بحق جبکہ 182 سے زائد زخمی ہو گئے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬